ملتان سلطانز کا اپنے ہر چھکے اور وکٹ پر ایک لاکھ کی رقم فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز اپنے ہر چھکے اور ہر وکٹ پر ایک لاکھ روپے کی رقم فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کا کہنا تھاکہ ملتان سلطانز میں ہم اپنے پلیٹ فارم کو مثبت مقاصد کیلئے استعمال کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

 علی ترین کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سیزن میں فلسطین ریلیف فنڈ کو سپورٹ کریں گے،  اپنے ہر چھکے اور ہر وکٹ پر ایک لاکھ روپے کی رقم فلسطین کے بچوں کیلئے عطیہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ جہاں میدان میں مضبوط کارکردگی پر مرکوز ہے، وہیں ہم ضرورت مند بچوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے برابر کے پابند ہیں، یہ ایک بہت بڑی کوشش میں ایک چھوٹا قدم ہے اور ہمیں اسے یہاں سے شروع کرنے پر فخر ہے۔

دوسری جانب ملتان سلطان کےکپتان محمد رضوان نے بھی فلسطین کے بچوں کی امداد کا اعلان کیا اور کہا کہ ملتان سلطانز اپنے ہر چھکے اور ہر وکٹ پر ایک لاکھ روپے کی رقم فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ میں عطیہ کرے گی۔

Related posts

تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام، انگلینڈ کے خلاف 133 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن کو روایتی شیڈول سے پہلے جنوری میں منعقد کرانے کی تجویز