ویمنز کوالیفائر ٹیمز کیلئے شاہی قلعہ میں عشائیہ، خواتین کھلاڑیوں کی رنگیلا رکشہ میں سواری

پی سی بی کے چیئرمین  محسن نقوی کی جانب سے آئی سی سی ویمنز کوالیفائر کی 6 کرکٹ ٹیمز کی کھلاڑیوں  اور  آفیشلز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ویمنز کوالیفائر کی  ٹیمز کیلئے اعزازی تقریب کا انعقاد  شاہی قلعہ میں کیا گیا جہاں  خواتین کھلاڑی شاہی مہمان بنیں جب کہ تقریب میں میزبان پاکستان،  بنگلادیش،  ویسٹ انڈیز،  آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور تھائی لینڈ کی خواتین کھلاڑیوں سمیت کوچنگ اور مینجمنٹ اسٹاف نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے دوران  غیر ملکی خواتین کھلاڑیوں کو شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد، مزار اقبال اور حضوری باغ کی سیر کرائی گئی، اس کے علاوہ  ٍغیر ملکی خواتین کھلاڑیوں نے رنگیلا رکشہ کی سواری بھی کی۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان پُر امن ، محفوظ اور کرکٹ کے کھیل سے محبت کرنے والا ملک ہے، آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائرز میں شرکت کےلیے آنے والی تمام ٹیموں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

Related posts

تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام، انگلینڈ کے خلاف 133 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن کو روایتی شیڈول سے پہلے جنوری میں منعقد کرانے کی تجویز