کیا آسٹریلوی کرکٹرز بقیہ آئی پی ایل کھیلیں گے؟ کرکٹ آسٹریلیا کا بیان سامنے آگیا

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹرز کے آئی پی ایل میں شمولیت کے حوالے سے  انفرادی فیصلوں کی حمایت کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ بھارت واپس جانے یا نہ جانے کے کرکٹرز کے فیصلے کو سپورٹ کریں گے، ٹیم مینجمنٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لے گی۔

آسٹریلوی بورڈ کے مطابق واپس جانے والے کھلاڑیوں کی تیاریوں پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیں گے ، سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے آسٹریلوی حکومت اور بھارتی بورڈ سے رابطے میں ہیں ۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل 17 مئی سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، ایونٹ کا فائنل 3 جون کو ہوگا اور  آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 جون سے کھیلا جانا ہے۔

یاد رہے کہ 9 مئی کو آئی پی ایل کے معطل ہونے کے بعد آسٹریلوی کرکٹرز وطن واپس چلے گئے تھے۔

Related posts

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو بیرون ملک مختلف لیگز میں شرکت کی اجازت دے دی

(آئی سی سی) نے مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے لیے میزبان وینیوز کا باضابطہ اعلان کر دیا

ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا