فلسطین نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر ویسٹ ایشیا بیس بال کپ جیت لیا

فلسطین نے دفاعی چیمپئن پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ویسٹ ایشیا بیس بال کپ جیت لیا۔

ایران کے شہر کرج میں ہونے والی ویسٹ ایشیا بیس بال چیمپئن شپ کے فائنل میں فسلطین نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں ایک اور تیسری اننگ میں تین رن بناکر0-3کی برتری حاصل کی اور پاکستان پر دباؤ ڈالا۔

چوتھی اننگز میں پاکستان نے رن بناکر خسارہ کم کیا، پانچویں اننگز کے ٹاپ ہاف میں پاکستان نے ایک اور رن لیا لیکن بوٹم میں فلسطین نے رن بناکر برتری کو مستحکم رکھا۔

آٹھویں اننگز کے اختتام تک فلسطین کو پاکستان پر 2-4 کی برتری حاصل تھی لیکن نویں اننگز میں پاکستان مقابلہ 4-4 سے برابر کرنے میں کامیاب رہا۔

9 اننگز میں مقابلہ برابر ہونے کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے اضافی اننگ کھیلی گئی جس میں پاکستان رن نہ بناسکا لیکن فلسطین نے رن مکمل کرکے چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔

اس سے قبل تیسری پوزیشن کے میچ میں ایران نے بھارت کو شکست دی۔

Related posts

تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام، انگلینڈ کے خلاف 133 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن کو روایتی شیڈول سے پہلے جنوری میں منعقد کرانے کی تجویز