پی ایس ایل فائنل میں قائم مقام امریکی سفیر کی شرکت، قلندرز کی بھرپور سپورٹ کی

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز کی دعوت پر امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر بھی شریک ہوئیں، نیٹلی بیکر نے لاہور قلندرز کی شرٹ پہن کر فائنل دیکھا اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔

 نیٹلی بیکر نے لاہور قلندرز کی بھرپور سپورٹ کی اور قلندرز کی جانب سے لگائےگئے ہر چوکے چھکے پر تالیاں بجا کر حوصلہ بڑھایا۔

 نیٹلی بیکر لاہور قلندرز کی جیت کےبعد ٹیم کےساتھ گراؤنڈکا چکر بھی لگایا۔ انہوں نے صدر مملکت اور دیگر مہمانوں کے ساتھ اختتامی تقریب میں بھی شرکت کی۔

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے قلندرز کو سپورٹ کرنے پر نیٹلی بیکر کا شکریہ ادا کیا۔

نیٹلی بیکر کی جانب سے لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کی بھی تعریف کی گئی۔

اس سے قبل بھی نیٹلی بیکر نے  راولپنڈی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ دیکھا تھا جہاں وہ لاہور قلندرز کی شرٹ پہن کر شریک ہوئی تھیں۔

قائم مقام امریکی سفیر  نے پی سی بی حکام اور لاہور قلندرز کے آفیشلز کے ساتھ اننگز کے وقفے کے دوران گراؤنڈ کا چکر بھی لگایا تھا۔

Related posts

تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام، انگلینڈ کے خلاف 133 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن کو روایتی شیڈول سے پہلے جنوری میں منعقد کرانے کی تجویز