پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے ہوگا

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔

بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان تینوں میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

میچ سے قبل منگل کو  سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی جبکہ دونوں ٹیموں نے لاہور میں بھرپور پریکٹس بھی کی۔

اس موقع پر پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ وہ اورکوچ مل کر پلیئنگ الیون کا فیصلہ کریں گے، انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی،بنگلا دیش اچھی ٹیم ہے۔

دوسری جانب بنگلا دیشی کپتان لٹن داس کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ کسی بھی ٹیم کو ہراسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کےدرمیان میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔

Related posts

تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام، انگلینڈ کے خلاف 133 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن کو روایتی شیڈول سے پہلے جنوری میں منعقد کرانے کی تجویز