’آئی پی ایل کو ترجیح دینے پرتحفظات ہیں‘، مچل جانسن ساتھی کھلاڑیوں پر برس پڑے

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن نے  اپنےساتھی کھلاڑیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔

مچل جانسن نے اپنے کالم میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کےفائنل میں شکست پر ساتھی کھلاڑیوں کے بولنگ اٹیک پرتنقید کی۔

مچل جانسن نے اپنے کالم میں لکھا کہ’ حالیہ برسوں میں جوش ہیزل ووڈ کی فٹنس پر تحفظات ہیں، نیشنل ڈیوٹی کیلئے آنے میں تاخیر اور آئی پی ایل کو ترجیح دینے پرتحفظات ہیں۔

سابق آسٹریلیوی کرکٹر کے مطابق  بگ 4 بولنگ اٹیک کمنز، اسٹارک، ہیزل ووڈ  اورلیون کو ہمیشہ اہم نہیں سمجھا جاسکتا، یہ کھلاڑی اگر ایشز کے منتظر ہیں کہ وہ ان کے کیرئیر کا اختتام ہوگالہٰذا  یہ مناسب نہیں۔

آسٹریلوی بولر اپنے دفاع میں خود سامنے آگئے

مچل جانسن  کے تنقیدی کالم پر آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لیون بھی   اپنے دفاع میں سامنے آگئے ۔

جوش ہیزل ووڈ نے کہا کہ  ہم جانتے ہیں ہمارے ارد گرد کیا ہو رہا ہے اور ہم نے کیا تیاری کرنی ہے، سخت مقابلے میں موسم نے ضرور اہم کردار ادا کیا لیکن  میں اس وقت اپنی کرکٹ سے متعلق بڑا ریلیکس ہوں۔

دوسری جانب نیتھن لیون  نے کہا کہ ہم چاروں نے کبھی اپنی پوزیشن کو آسان نہیں سمجھا، اسکواڈ کے اندر سخت مقابلہ ہے، 4  کھلاڑیوں کو الوداع کہنے کی کوئی پلاننگ نہیں ہو رہی۔

Related posts

تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام، انگلینڈ کے خلاف 133 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن کو روایتی شیڈول سے پہلے جنوری میں منعقد کرانے کی تجویز