ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ: پاکستان کے آصف نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

کولمبو میں جاری ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ایشین سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں ملائیشیا کے لم کاک لیونگ کے خلاف محمد آصف نے شاندار آغاز کیا اور ابتدائی تین فریمز 0-67، 21-41 اور 19-27 کے اسکور سے جیت کر تین ۔ صفر کی برتری حاصل کرلی۔

ملائیشین کیویسٹ نے چوتھے فریم میں کم بیک کیا اور پانچویں فریم میں محمد آصف سے بلیک بال مس ہونے کا فائدہ اٹھا کر اپنے خسارے کو مزید کم کرتے ہوئَے 2-3 کردیا۔

محمد آصف نے چھٹا فریم جیت کر ایک بار پھر برتری کو بہتر کیا لیکن ساتویں فریم میں لم کاک لیونگ نے آصف کو ایک بال بھی پوٹ نہ کرنے دی۔ بیسٹ آف 9 کوارٹر فائنل کے آٹھویں فریم میں بھی حتمی بالز تک دونوں پلیئرز میں کانٹے دار مقابلہ برابر رہا۔

آخری لمحات میں ملائیشین پلیئر نے پنک بال مس کی جس کے بعد آصف نے اس گیند کو پوٹ کرکے فتح مکمل کی۔

محمد آصف کی کامیابی کا اسکور 0-67، 21-41 ، 19-27، 59-5، 32-41، 25-38، 68-0، اور 21-35 رہا۔

سیمی فائنل میں محمد آصف کا مقابلہ کل ایک اور ملائشین پلیئر تھور چوان لیونگ سے ہوگا۔

Related posts

تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام، انگلینڈ کے خلاف 133 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن کو روایتی شیڈول سے پہلے جنوری میں منعقد کرانے کی تجویز