آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے پاورپلے کے قانون میں تبدیلی کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے پاورپلے کے قانون میں تبدیلی کردی۔

آئی سی سی نے نئے رول میں ہر اوور کے حساب سے پاور پلے اوورز کو ترتیب دیا ہے اور پاور پلے کے نئے رول کا اطلاق جولائی سے ہوگا۔

نئے قانون کے مطابق 20 اوورز سے کم کے کھیل میں پاورپلے اوورز کے درمیان میں شروع یا ختم ہوسکتا ہے۔

مکمل 20 اوورز کی اننگز میں پاورپلے بدستور 6 اوورزپرہی مشتمل ہوگا۔ پاورپلےکو اننگز کے مقررہ اوورز کے 30فیصد کے قریب رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔

8 اوورز کی اننگز میں پاور پلے 2.2 اوورز پر مشتمل ہوگا جبکہ 5  اوورز کی اننگز میں پاور پلے 1.3 اوور کا ہوگاجس دوران دو فیلڈر دائرہ کے باہر رہیں گے۔

آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی نے پاورپلے قوانین میں تبدیلی کی حتمی منظوری دے دی۔ 

Related posts

تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام، انگلینڈ کے خلاف 133 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن کو روایتی شیڈول سے پہلے جنوری میں منعقد کرانے کی تجویز