پی ڈی ایم اے/ فلڈ وارننگ

پی ڈی ایم اے پنجاب نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن رودکوہیوں میں سیلاب بارے الرٹ جاری کردیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی رودکوہیوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان نے صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے ڈپٹی کمشنر کو بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کی متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کریں ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو الرٹ رکھا جائے۔ ڈی جی عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 کی ڈائزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے۔ریسکیو آپریشن کے لیے پٹرول و ڈیزل کا اسٹاک وافر مقدار میں ہونا چاہیے۔عوام الناس کو موجودہ صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے۔دریاؤں کے پاٹ میں موجود مکانوں اور مویشیوں کے انخلاء کو یقینی بنائیں۔فلڈ ریلیف کیمپس میں خوراک، پینے کے صاف پانی و دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ہنگامی انخلاء کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کریں حکومت پنجاب آپکا اور آپکے مال مویشیوں کا پوری طرح سے خیال رکھے گی۔شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

Related posts

رواں برس مون سون سیزن کے دوران ملک میں غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی سندھ بھر میں مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے مختلف دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار