صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی سیاستدان و سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی رہائش گاہ آمد

صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی سیاستدان و سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی رہائش گاہ پہنچے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر سے ان کے والد میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا

راسخ الٰہی اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی پرویز الٰہی کے ہمراہ تھے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں جس طرح کے حالات ہیں اس میں صرف سیاستدانوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ جتنے بھی ادارے ہیں ان کی بھی ذمہ داری ہے ہر ایک ادارے کو چاہئے کہ وہ اپنا اپنا رول ملک و قوم کی خاطر ادا کریں اس میں سبھی شامل ہیں میاں اظہر جیسے اعلیٰ ظرف سیاستدان ہم میں نہیں رہے۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میاں اظہر سے تیس سالہ طویل سیاسی رفاقت رہی ہے انہوں نے سیاست میں ایمانداری اور وضع داری کے ساتھ جدوجہد کی میاں اظہر کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ میاں اظہر مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل عطا فرمائے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا