شہرِ قائد میں آج بھی شدید گرمی اور حبس برقرار رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، تاہم حدت 43 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جاسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ مغربی سمت سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بالائی پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان کے چند علاقوں میں شام یا رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

ادھر گزشتہ روز سبی ملک کا گرم ترین شہر رہا جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دادو میں پارہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

Related posts

پنجاب میں گرمی کی شدت بڑھنے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

خیبرپختونخوا میں شدید موسم کی نئی لہر متوقع، بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

شدید برفباری نے ملک کے مختلف حصوں میں نظامِ زندگی مفلوج کر دیا، رابطہ سڑکیں بند، بجلی معطل