وزیرِ اعظم شہباز شریف نے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کے 60ویں یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے 65 کی جنگ میں جرآت و بہادری کی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی.مسلسل پانچ دن تک دشمن کے حملوں کو پسپا کرکے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر نے دشمن کے لاہور پر قبضہ کرکے جشن منانے کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا.میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر اور ان کے اہل خانہ پر مجھ سمیت پوری قوم کو فخر ہے.افواج پاکستان ارض وطن کے دفاع کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں.جب بھی دشمن نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا، میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کی طرح پاک فوج کے افسران و جوانوں نے سیسہ پلائی دیوار کی طرح وطن عزیز کا تحفظ کیا.پاکستان کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے.