لاہور کی سیشن عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف کا بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت ،،عدالت نے سولہ ستمبر تک شہباز شریف کے بیان پر وکلاء کو جرح کے لیے طلب کرلیا وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو پانامہ لیکس کے معاملے پر جھوٹا الزام عائد کرنے پر لیگل نوٹس خود تحریر کروا کر ارسال کیا
ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعوی پر سماعت کی دوران سماعت وزیراعظم پاکستان شہباز شریف عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے تاہم بانی پی ٹی آئی کے وکیل کے بروقت نہ پہچنے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں تو عدالت کا پابند ہوں جب عدالت نے بلوایا سنجیدگی کے ساتھ حاضر ہوا ہوں۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل پانچ مرتبہ سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرچکے ہیں ابھی سیلابی کی میٹنگ لے رہا تھا اس کو کچھ دیر تک ملتوی کیا ہے بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد حسین چوٹیا عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ہائیکورٹ میں ارجنٹ کیس لگا تھا جس وجہ سے تاخیر ہوئی ہے ہائیکورٹ اس عدالت سے بڑی ہے وہاں پیش ہوا تھا دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے شہباز شریف سے جرح میں سوالات پوچھے جس پر وزیراعظم نے بتایا کہ تمام لیگل نوٹس کے دستاویزات کے مندرجات پیش کردی ہیں لیگل نوٹس بھی وکیل سے اپنی ہدایات کے مطابق تحریر کروایا تھا وزیراعظم شہباز شریف نے استدعا کی کہ رات کو قطر سے اسپیشل اس کیس کے لیے واپس پہنچا ہوں ملک میں سیلابی صورتحال ہے کسانوں کے مال مویشی پانی سب کچھ بہہ کر لے گیا اب سندھ کی طرف سیلاب بڑھ رہا ہے وفاق نے صوبوں کے ساتھ ملکر کام کرنا ہے اس کیس میں میری جرح کو ایک دو سماعت میں نمٹایا جائے عدالت مزید سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی اور وزیر اعظم کے بیان پر جرح مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔