47K
صدرِ پاکستان آصف زرداری چین کے شہر اُرومچی پہنچ گئے جہاں شنجیانگ ویغور خودمختار ریجن کے گورنر ایرکن تونیاز اور نائب گورنر چن ویجون نے ان کا استقبال کیا۔
پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ استقبال کے بعد گورنر ایرکن تونیاز نے خصوصی طور پر صدر زرداری کو سٹیٹ گیسٹ ہاؤس تک چھوڑنے پر اصرار کیا اور صدر کے ہمراہ گاڑی میں سوار ہو کر روانہ ہوئے۔صدر آصف علی زرداری کے اس دورۂ اُرومچی سے پاکستان اور چین کے درمیان علاقائی تعاون کو مزید فروغ ملنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔