پنجاب بھر میں مذہبی جماعت کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن، 2500 سے زائد افراد گرفتار
لاہور: پنجاب بھر میں مذہبی جماعت کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران اب تک 2,500 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق صرف لاہور سے 251 افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ دیگر اضلاع میں بھی بڑی تعداد میں گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔
• گوجرانوالہ: 135 افراد
• شیخوپورہ: 178 افراد
• سیالکوٹ: 128 افراد
• گجرات: 80 افراد
• راولپنڈی: 196 افراد
• منڈی بہاءالدین: 210 افراد
اس کے علاوہ اٹک اور صادق آباد سے بھی مذہبی جماعت کے کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق پنجاب بھر میں مظاہروں اور ہنگامہ آرائی کے واقعات کے بعد 76 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
پولیس رپورٹ کے مطابق مظاہرین کے حملوں میں ایک پولیس انسپیکٹر شہید جبکہ 250 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے۔
سب سے زیادہ زخمی اہلکاروں کی تعداد لاہور میں 142 رپورٹ ہوئی، جبکہ شیخوپورہ میں 48 پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے۔
پولیس حکام کے مطابق کریک ڈاؤن کا مقصد امن و امان کی بحالی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے۔