حکومت پنجاب نے تیزاب گردی روکنے کے لیے پنجاب ایسڈ کنٹرول ایکٹ 2025 کے ڈرافٹ کی منظوری دیدی،بغیر لائسنس تیزاب کی فروخت ناقابل ضمانت جرم قرار، تین سال قید پانچ لاکھ جرمانہ ہوگا۔
حکومت پنجاب کا تیزاب گردی کی روک تھام کیلئے مثالی اقدام،پنجاب ایسڈ کنٹرول ایکٹ 2025 کے ڈرافٹ کی منظوری دے دی۔نئے قانون میں بغیر لائسنس تیزاب کی فروخت کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے،پنجاب میں تیزاب کی غیر قانونی فروخت پر 3 سال قید 5 لاکھ جرمانہ ہوگا۔لائسنس کے باوجود فروخت میں لاپرواہی برتنے پر 2 سے 5 سال قید اور 2 سے 10 لاکھ جرمانہ ہوگا،نئے قانون کے مطابق تیزاب گردی کے شکار افراد کو معاوضہ بھی دیا جائے گا۔۔۔تیزاب کی پیکنگ، نقل و حمل اور فروخت کے دوران کنٹینر پر احتیاطی تدابیر واضح درج کرنا لازم قرار۔قانون کے مطابق پیکنگ پر تیزاب کی قسم، حجم، مقدار، لائیسنس ہولڈر کی تفصیلات درج کرنا لازم ہوگا۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اس سے پہلے تیزاب کی نقل و حمل، ذخیرہ، خرید و فروخت کے حوالے سے کوئی قانون موجود نہیں تھا،تیزاب کے خرید و فروخت کے کاروبار کو ریگولیٹ کرنے کیلئے نیا قانون لایا جا رہا ہے،ایکٹ میں تیزاب کی 30 اقسام کو ریگولیٹ کیا گیا ہے۔قانون میں ڈپٹی کمشنرز کو تیزاب کے کاروبار کیلئے لائسنس دینے کی اتھارٹی دی گئی ہے۔