پنجاب اسمبلی اجلاس گیارہ جون طلب کرنے کی سمری گورنرپنجاب کو ارسال،ذرائع
حکومت کا پنجاب کا بجٹ بارہ یاتیرہ جون پیش کرنے پر غور جاری،پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نیا ٹیکس کم لگانے کی تجویز ہے.آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس کی شرح میں بھی اضافہ انتہائی کم رکھنے کی تجویز ہے.




پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صحت،تعلیم، اور ٹورازم پر خاص توجہ دی گئی ہے، تعلیم کے بجٹ میں پچھلے سال کے مقابلے میں 110 ارب روپے زیادہ مختص کیےگئے ییں.صحت کے بجٹ میں 90 ارب روپے زیادہ رکھے جائیں گے، آئندہ مالی کے بجٹ میں ٹورازم کے لئے 600 فیصد اضافہ کیاگیا یے. ٹورازم کے بجٹ میں 35 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ لاہور میں نواز شریف میڈیکل سٹی میں مزید ہسپتال بنائے جائیں گے، نواز شریف میڈیکل سٹی میں پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت کام ہوگا، پنجاب بھر میں سینیٹیشن اور صاف پانی کی اسکیمیں لائی جارہی ہیں۔ذرائع