لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی ماحولیات کو بڑا حکم دے دیا

لاہور ہائیکورٹ نے خانپور نہر میں پانی کی خطرناک آلودگی کیس میں ڈی جی ماحولیات کو فوری موقع پر جا کر ماحولیاتی جائزہ لینے اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا-

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک محمد اویس خالد نے 13 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا،عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ خانپور نہر اس علاقے میں پینے اور زرعی استعمال کا واحد ذریعہ ہے،علاقے میں زیر زمین پانی نمکین اور ناقابل استعمال ہے،نہر میں فلٹریشن کےبغیر سیوریج کا پانی شامل ہونا سنگین خطرات کا باعث ہے،الودہ پانی سے نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں،یہ معاملہ عوامی صحت کا بحران بنتا جا رہا ہے،عدالت نے ای پی اے کو 30 دن کے اندر عملدرآمد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی، درخواست گزار وسیم مختار نے خانپور نہر میں سیوریج کے پانی ڈالنے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا–

Related posts

لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کی جانب سے بیرون ملک سفر کرنے والے شہریوں کو آف لوڈ کرنے کے معاملے پر گائیڈ لائنز جاری کردی

وفاقی شرعی عدالت نے خودکشی سے متعلق قانون پر بڑا فیصلہ سناتے ہوئے خودکشی کی کوشش کو دوبارہ قابلِ سزا جرم قرار دے دیا

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی حملہ کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے 47 اشتہاری ملزمان کو 10،10 سال قید اور فی کس 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی