وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا اجلاس میں مثالی گاؤں،ستھرا پنجاب اور ویسٹ ٹو ویلیو پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں پنجاب میں 1200دیہات مثالی گاؤں بنانے کے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ہر مثالی گاؤں میں 24/7 واٹر سپلائی، مکمل سیوریج نیٹ ورک اور ویسٹ مینجمنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ بنیں گےپنجاب کے مثالی گاؤں میں پختہ گلیاں،سڑکوں کی بحالی،چلڈرن پارک،شجر کاری بھی ہوگی مثالی گاؤں میں گھروں پر نمبر لگائے جائیں گے اورسائن بورڈ بھی نصب ہوں گے مثالی گاؤں کے لئے سولر سسٹم سے چلنے والے واٹر سپلائی ماڈل اورسیوریج سسٹم پر بھی بریفنگ دی گئی پنجاب کے مثالی گاؤں پراجیکٹ کے تحت پائلٹ فیزکے 130دیہات میں ترقیاتی منصوبے مکمل کرلیئے گئے ہیں وزیراعلیٰ مریم نواز نے مثالی گاؤں پراجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن طلب کرلی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ مثالی گاؤں پراجیکٹ میں عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ترجیحات کا تعین کیا جائے گا۔مثالی گاؤں کا تحت ہر دیہات کو مکمل طورپر ڈویلپ کیا جائے گا۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا