شکارپور میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں ٹریک سے اترگئیں

شکارپور میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔

پولیس کے مطابق ریلوے ٹریک پر دھماکا گاؤں ہمایوں کے قریب ہوا، دھماکے سے راولپنڈی سےکوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے اور پولیس کی نفری موقع پر موجود ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بوگیوں کو ہٹانے اور ٹریک بحال کرنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا