پیپرلیس پالیسی: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے پہلی ای سمری پر دستخط کردیے

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے سمری کی منظوری کا طریقہ کار ای سمری پر منتقل کردیا۔ 

چوائس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا میں ای سمری کے اجرا، دفتری امور اور فائل ورک کو  پیپرلس بنانےکی طرف اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ 

گزشتہ روز صوبے میں پہلی بار سمری کو دستخط کے لیے کاغذ کے بجائے سوفٹ کاپی میں بھیجا گیا جو  وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو آن لائن سسٹم کےذریعے موصول ہوئی اور پھر وزیراعلیٰ کے پی  نے پہلی ای سمری پر دستخط کیے۔ 

اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ  سرکاری مراسلے، اعلامیے اور حکم نامے بھی ڈیجیٹائز کیےجا رہے ہیں، اجلاسوں کے لیے ورکنگ پیپرز اور دیگرامور کو  ای سسٹم پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ اس اقدام سے وقت کی بچت ہوگی اور وسائل کے ضیاع کو بھی روکا جا سکےگا، ہم عمران خان کے وژن کے مطابق خیبرپختونخوا کو ڈیجیٹیل بنائیں گے۔ 

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا