اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں اپنی نئی موٹر سائیکل ’سی جی 150‘ متعارف کروادی

اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں 150 سی سی کیٹگری میں اپنی نئی موٹر سائیکل ’سی جی 150‘متعارف کروادی۔

سی جی 150 کو ایک روایتی مگر جدید فیچرز سے آراستہ موٹر سائیکل کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے، جو 150 سی سی کیٹگری میں ایک کم قیمت آپشن کے طور پر پیش کی گئی ہے۔

اٹلس ہونڈا کی جانب سے سی جی 150 کی ایکس فیکٹری قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے، موٹر سائیکل کا ڈیزائن سی جی 125 سے مشابہت رکھتا ہے، تاہم اس میں کئی نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں ایل ای ڈی ہیڈ لائٹ، کروم فینڈرز اور الائے ویلز شامل ہیں۔

سی جی 150 میں نصب انجن ایندھن کی بچت اور طاقتور کارکردگی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا