اے ٹی سی سے سزائیں: سینیٹر اعجاز چوہدری، ایم پی اے احمد بھچر اور ایم این اے احمد چٹھہ نااہل قرار

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری، ایم این اے محمد احمد چٹھہ اور  اپوزیشن لیڈر  پنجاب  اسمبلی احمد خان  بھچرکی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے  سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئےکہا ہے کہ اعجاز چوہدری کو  انسداد دہشت گردی عدالت نے مجرم قرار دے کر 10 سال کی سزا سنائی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق  اعجاز چوہدری  آرٹیکل 63  ون ایچ کے تحت رکن سینیٹ رہنےکے اہل نہیں رہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ایم این اے محمد احمد چٹھہ  اور  اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان کی نااہلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  انسداد  دہشت گردی  عدالت  نے  احمد  چٹھہ  اور احمد خان  بھچرکو مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال کی سزا سنائی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق  احمد چٹھہ این اے 66  وزیرآباد  اور  احمد خان بھچر پی پی87  میانوالی سے منتخب ارکان اسمبلی تھے۔

Related posts

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے اپنی 138 سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 5 کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار ٹن کارگو ہینڈل کیا

ایران سے سستا تیل اور گیس درآمد کرنے پر غور، عوام کو مزید ریلیف دینے کی کوشش جاری: وفاقی وزیر پیٹرولیم

بغیر قانونی طریقہ کار پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنا غیر قانونی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ