چینی کی قیمتوں اور دستیابی پر ایسی صورتحال نہیں جیسی بیان کی جاتی ہے: رانا تنویر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہےکہ چینی کی قیمتوں اور دستیابی کے حوالے سے ایسی صورتحال نہیں جیسی بیان کی جاتی ہے۔

چوائس نیوز سے بات کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزیراعظم نے شوگر سیکٹرکو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے اویس لغاری کی سربراہی میں کمیٹی بنادی ہے اور کمیٹی سے 30 دن میں لائحہ عمل طلب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منگل کو کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا ہے اور جمعہ کو اگلا اجلاس ہوگا،  ہم اس سمت میں کام کررہے ہیں کہ شوگرسیکٹر ڈی ریگولیٹ بھی ہوجائے اور اس میں مسابقت بھی آجائے جس سے کارکردگی بہتر ہوگی۔ 

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں مزید شوگر ملز کے لائسنس جاری کیے جائیں  جو اچھا بزنس کرےگا وہ رہ جائے گا اور باقی بند ہو جائیں گی۔

رانا تنویر نے مزیدکہا کہ چینی کی قیمتوں اور دستیابی کے حوالے سے ایسی صورتحال نہیں جیسی بیان کی جاتی ہے، کچھ دُکانداروں کے پاس اسٹاک ہوتاہے مگر وہ سپلائی کے خدشات کی وجہ سے مال باہر نہیں لاتے ۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا