’اولاد بھی دوسروں کی اور مال بھی‘، خواجہ آصف نے قاسم اور سلیمان کی آمد روکنے کو ڈرامہ قرار دیدیا

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روکنے کے عمل کو ڈرامہ قرار دے دیا۔

گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نےکہا تھا کہ قاسم اور سلیمان پاکستان نہیں آئیں گے، میرے  بچے کسی احتجاجی تحریک میں شریک ہوں گے اور نہ ہی کسی احتجاجی تحریک کی قیادت کریں گے۔

خواجہ آصف کا ردعمل 

عمران خان کے فیصلے پر خواجہ آصف  نے  ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کوئی عمل سیاسی یا مالی منافع کے بغیر نہیں ہوتا،  بہت سے ڈراموں میں سے یہ بھی ایک ڈرامہ تھا ، مقصد والد اور اولاد کی ملاقات نہیں سیاسی منافع تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن اور ان کے بچے اقتدار کی ہوس اور خواہشات کی تکمیل کے لیے استعمال ہوں گے ، قربانیوں کے لیے اولاد بھی دوسروں کی اور مال بھی دوسروں کا، تاریخ میں اس سے بڑی نوسر بازی شاید ہی کسی نے کی ہو ۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا