ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑپچھاڑ، متعدد افسران کا تبادلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ   ہوئی ہے اور گریڈ20 سے 22 تک کے 20 افسروں کا تبادلہ کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق  ایف بی آر کے گریڈ 20 سے 22 تک کے 20 افسروں کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ تبدیل ہونے والے افسران کا تعلق ان لینڈ ریونیو سے ہے۔

اس کے علاوہ گریڈ 17 اور18 کے ان لینڈ ریونیو کے مزید 232 افسران کا تبادلہ بھی کردیا گیا ہے۔افسران کا تعلق کراچی،اسلام آباد،لاہور، ساہیوال،سکھر، راولپنڈی سے ہے۔

کوئٹہ،سیالکوٹ،پشاور،ملتان،حیدرآباد،فیصل آباد سے بھی افسران کے تبادلے کیے گئے۔

ایف بی آر کا کہناہے کہ تبادلوں اور تقرریوں کا مقصد بہتر قیادت،نگرانی اورفیلڈ کی سطح پر ریونیو میں اضافہ کرنا ہے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا