ورلڈ ایکواٹکس: فری اسٹائل سوئمنگ میں پاکستان کے آریان دین نے نیا قومی ریکارڈ بنا دیا

ورلڈ ایکواٹکس چیمپئن شپ میں  مردوں کی 50 میٹر فری اسٹائل سوئمنگ میں پاکستان کے آریان دین نے نیا قومی ریکارڈ بنا دیا۔

سنگاپور میں جاری ورلڈ ایکواٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے آریان دین کی 50 میٹر فری اسٹائل میں ٹائمنگ 23.87 سیکنڈز رہی۔ وہ  ہیٹس میں شریک مجموعی 116 سوئمرز میں سے 68 ویں نمبر پر رہے۔

ایونٹ سے ٹاپ 16 سوئمرز نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

آریان دین سے قبل یہ ریکارڈ آریان رحمٰن خاور کے پاس تھا، جنہوں نے گزشتہ برس24.42   کی ٹائمنگ کے ساتھ یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

دوسری جانب  ورلڈ ایکواٹکس میں خواتین کی 50 میٹر بٹر فلائی میں حریم ملک کی ٹائمنگ 33.20سیکنڈز رہی۔وہ  اپنی کیٹیگری کے 80 سوئمرز میں سے 76 ویں نمبر پر رہیں۔

Related posts

تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام، انگلینڈ کے خلاف 133 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن کو روایتی شیڈول سے پہلے جنوری میں منعقد کرانے کی تجویز