وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین

وزیراعظم شہباز شریف کا چین کے شہر بیجنگ میں آنژن ہسپتال (Anzhen Hospital) کا دورہ کیا۔

وزیراعظم نے دورے میں ہسپتال میں دستیاب سہولیات کا معائنہ کیاوزیراعظم نے ہسپتال میں مؤثر نظام، جدید ٹیکنالوجی اور بہترین خدمات کی فراہمی پر ہسپتال کی انتظامیہ کی تعریف کی وزیراعظم نے وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کو اسلام آباد میں زیر تعمیر منصوبوں اور وزارت صحت کو اسلام آباد میں زیر تعمیر جناح میڈیکل کمپلیکس اور دیگر ہسپتالوں میں آنژن ہسپتال کی طرز پر سادہ، مضبوط اور پائیدار انفراسٹرکچر قائم کرنے کی ہدایت کی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زیر تعمیر ہسپتالوں میں چین کی طرز پر معیاری سہولیات کی فراہمی کو ترجیح دی جائے،دورے میں وزیراعظم کو آنژن ہسپتال میں موجود سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی وزیراعظم کو دورے میں ہسپتال میں دستیاب صحت کی سہولیات اور ہسپتال کے مؤثر انتظام کے لیے موجود روبوٹس اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کی سہولیات کا معائنہ کرایا گیادورے میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر احسن اقبال، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور اعلیٰ افسران شریک تھے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا