وزیراعلی مریم نواز نے جنگلات کی کٹائی کا دھندہ بند کر دیا

وزیراعلی مریم نواز نے درختوں کی نیلامی کی آڑ میں جنگلات کی کٹائی کا دھندہ بند کر دیا

پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی نظام ختم کرنے کا بڑا فیصلہ کرلیا گیا جدید ٹیکنالوجی اور میپنگ کی مدد سے نئے اور شفاف قواعد و ضوابط بنائے جائیں گے وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کے تمام جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری پابندی عائد کردی گئی جنگلات کی لکڑی کی نیلامی پر پابندی کا باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے نیلامی کے نام پر جنگلات کے درخت بے رحمی سے کاٹ لئے جاتے تھے اور پیسہ چند جیبوں میں چلا جاتا تھا جنگلات کے تحفظ اور فروغ کے ماہرین نے وزیراعلی پنجاب کے دلیرانہ فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہےجنگلات، جنگلی حیات اور ماہی پروری کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل کو حکم نامے پر عمل درآمد یقنی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ایندھن سمیت جنگلات کی ہر قسم کی لکڑی کی نیلامی پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے ،وزیراعلی نے یہ اقدام پنجاب کے جنگلات کے تحفظ اور زمین کو کٹاﺅ سے محفوظ بنانے کے لئے کیا ہے نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ مستقبل میں نیلامی سے قبل اعلی معیار کی وڈیوز اور فوٹوز بھی دی جائیں گی۔

Related posts

رانا ثنااللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم سے متعلق حالیہ بیان پر وضاحت

پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان سے افغانستان اسلحہ اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ اور خطے کے لیے ایک اہم اور تاریخی پیشرفت قرار