ستلج بپھرنے سے کئی دیہات ڈوب گئے، فصلیں تباہ، پانی کھڑا رہنے سے بیماریاں پھوٹ پڑیں

دریائے ستلج کے بپھرنے سے کئی بستیاں اور  سیکڑوں دیہات ڈوب گئے جب کہ کئی کئی ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔

گزشتہ روز بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں مزید  پانی چھوڑنے کے بعد سیلاب الرٹ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ د ریائے ستلج میں ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

بپھرے دریائے ستلج نے گنڈا سنگھ والا کے مقام پر کئی ایک بستیاں ڈبودی ہیں، پانی کھڑا رہنے سے سیلاب متاثرین میں بیماریاں پھیلنے لگی ہیں۔

دوسری جانب ضلع وہاڑی ،  تحصیل بورے والا اور میلسی کے بھی درجنوں دیہات پانی میں ڈوب گئے  ہیں، علاقے میں مجموعی طورپر 90  سے زائد دیہات پانی میں ڈوبے ہيں  جس کے تحت 80 ہزار افراد کی منتقلی کی گئی ہے  اور 60 ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی  ہیں۔

بہاول پور کی تحصیل خیر پور ٹامیوالی بھی سیلاب سے شدید متاثر ہے جس کے پیش نظر  درجنوں بستیاں اور ہزاروں ایکڑ پر زرعی رقبہ پانی میں ڈوب چکا ہے  جب کہ عارف والا ميں 23 دیہات اور 26 ہزار ایکڑ پرکھڑی فصلیں پانی میں ڈوب گئی ہیں۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا