وفاقی حکومت کا سیلاب متاثرین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کے لیے بجلی کے بلوں پر جنرل سیلز ٹیکس، ایف سی سرچارج اور  فکس چارجز ختم کرنے پر غور کررہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پرجنرل سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے کی بھی تجویز زیر غور ہے، اس کے علاوہ بجلی کے بلوں پر انکم ٹیکس، مزید اور فاضل ٹیکس سمیت ریٹیلر سیلز ٹیکس کا خاتمہ بھی زیر غور ہے۔

واضح رہےکہ پنجاب میں بڑے پیمانے پر سیلاب سے زرعی اراضی متاثر ہوئی ہے اور لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور کسانوں کے بجلی کے بل معاف کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Related posts

رانا ثنااللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم سے متعلق حالیہ بیان پر وضاحت

پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان سے افغانستان اسلحہ اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ اور خطے کے لیے ایک اہم اور تاریخی پیشرفت قرار