وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا سیلاب متاثرین کے حوالے سے بیان

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کیا ہے پنجاب حکومت کے بروقت اقدامات سے لاکھوں جانوں کو محفوظ بنایا گیا ہے۔

اپنے بیان میں عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور انکی ٹیم سیلاب متاثرین کی خدمت میں دن رات مصروف ہیں پنجاب حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا ہے پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے لیے تمام اپنے وسائل استعمال کررہی ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی آباد کاری ایک بڑا چیلنج ہے سیلاب کے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے سروے مکمل ہونے کے بعد مریم نواز جلد ریلیف پیکج کا اعلان کریں گی پنجاب حکومت پر انگلی وہ اٹھا رہے جن کے اپنے صوبے میں سیلاب اور بارشوں سے سینکڑوں لوگ جان بحق ہوئے خیبرپختونخواہ میں متاثرہ لوگ آج بھی بے یارومددگار پڑے ہیں کے پی میں صوبائی حکومت لوگوں کے مسائل حل کررہی نہ اپنی رٹ قائم کرپا رہی ہے۔

Related posts

سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی حمایت پر صدر ٹرمپ کے الفاظ کو سراہتا ہوں: وزیراعظم شہباز شریف

سرکاری معالجین عمران خان کا باقاعدگی سے طبی معائنہ کرتے ہیں، ایک آنکھ تقریباً نارمل ہوچکی: اڈیالہ جیل رپورٹ