وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا جمہوریت کے عالمی دن پر پیغام

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ سلام جمہوریت کے پاسبانوں کو جو آئین کی حفاظت کو جہاد سمجھتے ہیں طاقت کا اصل سرچشمہ عوام ہیں اور عوام کی رائے ہی ترقی کا پہلا زینہ ہے۔

جمہوریت کے عالمی دن پر پیغام میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ فتنہ فساد اور تشدد کی بنیاد پر رائے سازی جمہوریت کی روح کے منافی ہے جمہوریت وہ عہد ہے جہاں اقتدار عوام کی دہلیز پر آتا ہے۔معیشت جمہوریت کے بغیر پائیدار ترقی نہیں کر سکتی۔جمہوریت مضبوط ہوگی تو تعلیم کا در کھلے گا ،سہولتیں ملیں گی اور ہر نوجوان کا خواب مکمل ہوگا-مریم نواز نے کہا کہ جمہوریت محض حکومت سازی نہیں ،عوام اور ریاست کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے-جمہوریت وہ آئینہ ہے جس میں ہم اپنی غلطیاں دیکھ کر درست کر سکتے ہیں۔اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، دشمنی نہیں یہی وہ سبق ہے جو ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو دینا ہے۔پاکستان کی جمہوریت کو صرف بچانا نہیں اسے نکھارنا اور دنیا کے لیے ایک مثال بنانا ہے-جمہوریت کو آئندہ نسلوں کے لیے ایسا سرمایہ بنائیں گے جو وقت کی آندھیوں میں بھی قائم رہے۔

Related posts

سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی حمایت پر صدر ٹرمپ کے الفاظ کو سراہتا ہوں: وزیراعظم شہباز شریف

سرکاری معالجین عمران خان کا باقاعدگی سے طبی معائنہ کرتے ہیں، ایک آنکھ تقریباً نارمل ہوچکی: اڈیالہ جیل رپورٹ