وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورۂ ریاض سعودی فضائیہ کا تاریخی استقبال

وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے سرکاری دورۂ سعودی عرب کے موقع پر سعودی عرب نے خصوصی پروٹوکول دیا۔

وزیرِ اعظم کے طیارے کے سعودی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی سعودی فضائیہ کے 92 ویں اسکواڈرن کے پانچ ایف-15 اسٹرائیک ایگل لڑاکا طیاروں نے ان کے جہاز کو حصار میں لیتے ہوئے کنگ خالد ایئرپورٹ تک اسکواٹ کیا۔وزیرِ اعظم نے جہاز کے ریڈیو کے ذریعے سعودی فضائیہ کے پائلٹس کا عربی زبان میں شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیرِ اعظم سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے اس خصوصی اور تاریخی استقبال پر شکریہ کا پیغام بھی پہنچایا

Related posts

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے اپنی 138 سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 5 کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار ٹن کارگو ہینڈل کیا

ایران سے سستا تیل اور گیس درآمد کرنے پر غور، عوام کو مزید ریلیف دینے کی کوشش جاری: وفاقی وزیر پیٹرولیم

بغیر قانونی طریقہ کار پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنا غیر قانونی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ