نومئی جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان کی ٹرائل روکنے کی درخواست خارج، سماعت 30 ستمبر تک ملتوی

راولپنڈی: انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ٹرائل روکنے سے متعلق درخواست خارج کرتے ہوئے کیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

سماعت کے دوران عمران خان کی قانونی ٹیم نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ویڈیو لنک ٹرائل پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کا فیصلہ آنے تک کیس کا ٹرائل روکا جائے۔ تاہم عدالت نے اس استدعا کو مسترد کر دیا۔

دورانِ سماعت عدالت نے استغاثہ کے تین گواہان کے بیانات قلمبند کیے جن میں ڈی ایس پی اکبر عباس، انسپکٹر عصمت کمال اور انسپکٹر تہذیب الحسن شامل تھے۔ عدالت نے مزید 8 گواہوں کو دوبارہ طلب کرنے سے متعلق درخواست پر پراسیکیوشن کو نوٹس بھی جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف 9 مئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے آج کی کارروائی کے بعد کیس کی مزید سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا