سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیاگیا، راستےکی بندش سے شہری مشکلات سے دوچار

اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو اڈیالہ جیل جانے سے روکنے کیلئے رکاوٹیں لگاکر بند کردیاگیا۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے 26 نمبر چونگی کے دونوں اطراف کنٹینر لگادیے گئےجس کی وجہ سے  اسلام آباد سے ائیرپورٹ کی طرف جانے والے راستے پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ایمبولینس بھی ٹریفک جام میں پھنس گئی، راستوں کی بندش سے شدید گرمی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 26 نمبر چونگی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج بھی پرامن طریقے سےبانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آئے ہیں، کارکنوں نے ہر موقع پر تحمل کا مظاہرہ کیا، ایک صوبےکےچیف ایگزیکٹیو اور پوری کابینہ کوراستے میں روکنا امتیازی سلوک ہے، اب منتخب صوبائی قیادت کا راستہ بھی روک دیا گیا ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا بانی پی ٹی آئی کی فیملی، وکلا، ذاتی ڈاکٹروں سےملاقاتیں بنیادی انسانی حقوق کاتقاضا ہیں،  انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے مسئلے کو سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپنی مرضی کےاسپتال میں علاج کی سہولت دی جانی چاہیے۔

سہیل آفریدی نے کہا بانی پی ٹی آئی نے اپنےسیاسی مخالفین کے علاج کے معاملے میں فراخدلی کا مظاہرہ کیاتھا، ہمارا کوئی غیر قانونی یاغیر آئینی مطالبہ نہیں صرف بنیادی انسانی حقوق کی بات کررہے ہیں۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا