نورین نیازی کا بیان بھائی کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، پاکستان کی کامیابی سے انہیں تکلیف ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نورین نیازی کا حالیہ بیان اپنے بھائی کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے اور اس خاندان کو پاکستان کی ہر کامیابی سے تکلیف ہوتی ہے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پوری دنیا نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے معرکۂ حق میں بھارت کو عبرتناک شکست دی، تاہم نورین نیازی کا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حق میں بات کرنا شرمناک اور قابلِ مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی تینوں بہنیں یا تو خود کو دنیا کی عقلِ کل سمجھتی ہیں یا پھر ان کا طرزِ عمل انتہائی غیر سنجیدہ ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ معرکۂ حق میں افواجِ پاکستان اور شاہینوں نے تاریخی کارنامے انجام دیے، پاک فوج کی کامیابیوں پر پوری قوم کو فخر ہے اور ہر پاکستانی اپنی بہادر افواج پر ناز کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے خاندان کی جانب سے پاکستان کے لیے کبھی کوئی خیر سامنے نہیں آئی۔

Related posts

نئے صوبے لسانیت یا قومیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ انتظامی بنیادوں پر بننے چاہئیں،اویس لغاری

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو غیرمؤثر قرار دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، امن کا فریم ورک موجود ہے: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری، بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تیاری