بجلی قیمتوں میں ریلیف 7 روپے 41 پیسے، ٹیکس کٹوتی کے بعد عوام کو کتنا فائدہ ملے گا؟

اسلام آباد: چیئرمین نیپرا وسیم مختار کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اگلے ہفتے تک مجموعی ریلیف 5 روپے فی یونٹ سے زائد ہو جائے گا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے فی یونٹ بجلی ایک روپے 71 پیسے سستی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔

درخواست کی سماست کے دوران پاور ڈویژن حکام نے کہا کہ اپریل سے جون تک یہ ریلیف ہر ماہ کے لیے دینے کی درخواست ہے، یہ ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ کا ریلیف پیٹرولیم لیوی کی مد میں دیا جائے گا۔

حکام پاورڈویژن کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے 6 معاہدوں کی منسوخی کی وجہ سے 12 ارب روپے کا ریلیف شامل ہوا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ہم نے کل ایک روپے 90 پیسے کا سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف دیا، کل ایک روپے 36 پیسے کا ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف دیا۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ اگلے ہفتے تک مجموعی ریلیف 5 روپے فی یونٹ سے زائد ہو جائے گا۔

اس موقع پر  سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) حکام نے کہا کہ وفاقی حکومت کا اعلان کردہ بجلی ریلیف ٹیکس سمیت 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ ہے جبکہ ٹیکسوں کے بغیر  یہ ریلیف 6 روپے فی یونٹ بنتا ہے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا