بحثیت ٹیم ٹارگٹ یہی ہے کہ پی ایس ایل جیتنا ہے: فخر زمان

لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ ہمارا بحثیت ٹیم ٹارگٹ یہی ہے کہ اس بار پی ایس ایل جیتنا ہے۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ صحتیاب ہونے کے بعد پہلا دن اچھا اور ٹف رہا، عجیب سا لگ رہا تھا ڈیڑھ ماہ کے بعد میں نے بیٹنگ کی، مجھے ایسے لگ رہا تھا کہ جیسے میں بغیر پیڈز کے بیٹنگ کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا ابھی پی ایس ایل کے پہلے میچ میں وقت ہے، جب میں آخر میں بیٹنگ کر رہا تھا تو بیٹ پر گیند آرہا تھا، مجھے امید ہے کہ اگلے تین چار روز میں مکمل ردہم میں آجاؤں گا۔ 

پی ایس ایل 10 کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ میرا انفرادی گول ہمیشہ ایک ہی رہتا ہے کہ میں نے بہترین بیٹر بننا ہے اور اپنی  ٹیم کو فائنل جتوانا ہے، میری اس مرتبہ بھی یہی کوشش ہو گی کہ ٹیم کو میچز جتواؤں اور فائنل میں پہنچاؤں۔

انہوں نےکہا کہ پی ایس ایل میں بولنگ اور بیٹنگ کا معیار بہت شاندار ہے، مقابلہ ٹف رہتا ہے، میں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ اپنا تجربہ شئیر کرتا ہوں، میں دوسری فرنچائزز کے نوجوانوں کو بھی بتاتا ہوں۔

فخر زمان کا کہنا تھا ہمارا بحثیت ٹیم ٹارگٹ یہی ہے کہ پی ایس ایل جیتنا ہے، ہم ہر میچ کو فائنل سمجھ کر کھیلتے ہیں، ہمارا فوکس ہر میچ پر ہو گا اور ہمیں ہر میچ میں اچھا کرنا ہے، کوشش ہو گی تمام کھلاڑی اچھا کھیلیں۔

Related posts

تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام، انگلینڈ کے خلاف 133 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن کو روایتی شیڈول سے پہلے جنوری میں منعقد کرانے کی تجویز