چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب

پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی انتخابات میں چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر  اور طارق حسن بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل  منتخب ہوگئے۔

انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں ہوا۔

چوہدری سالک حسین مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر منتخب ہوگئے۔ چوہدری شافع حسین مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور  ڈاکٹر محمد امجد مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر  اور  غلام مصطفیٰ ملک مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر ہوئے۔

اجلاس میں چاروں صوبوں، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے جنرل کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔

جنرل کونسل کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کی گئی۔

اجلاس میں ملک میں جاری دہشت گردی کی مذمت کی گئی اور  افواج پاکستان، رینجرز اور  پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ قرآن ہمارا منشور ہے، خدمت کی سیاست کریں، منافقت اور تکبر سے اجتناب کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور  یہی جماعت پاکستان کو  بچائےگی، تمام عہدیداران پارٹی کو منظم، مستحکم اور فعال بنائیں۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا