پی ایس ایل میں بابر اعظم نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں  پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ناپسندیدہ ریکارڈ  اپنے نام کرلیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم  میں کھیلے گئے پی ایس ایل 10 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف محمد عامر کی گیند پر  بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہوئے اور  پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ ‘ڈکس’ (بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ )  والے بلے بازوں کی فہرست میں اوپر آگئے۔ 

اس فہرست میں بابر اعظم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پشاور زلمی کے سابق  وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کے برابر  آگئے۔

پی ایس ایل میں سب سے زیادہ ڈکس کا ریکارڈ اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل آل راؤنڈر عماد وسیم کے پاس ہے جو کہ 12 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔ ان کے بعد پشاور زلمی کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض ہیں جو 10 بار صفر پر پویلین لوٹے۔

Related posts

تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام، انگلینڈ کے خلاف 133 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن کو روایتی شیڈول سے پہلے جنوری میں منعقد کرانے کی تجویز