وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے معروف کامیڈین جاوید کوڈو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے معروف کامیڈین جاوید کوڈو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں عظمیٰ بخاری نے جاوید کوڈو کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جاوید کوڈو کامیڈی کی دنیا کا ایک بڑا نام تھے، جنہوں نے اپنے فن سے لاکھوں لوگوں کو مسکرانے پر مجبور کیا۔ ان کی فنکارانہ صلاحیتوں اور تھیٹر و کامیڈی کی دنیا میں دی گئی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جاوید کوڈو کا اندازِ مزاح اور فن میں مہارت انہیں ہمیشہ عوام کے دلوں میں زندہ رکھے گی۔ ان کے انتقال سے پاکستانی تھیٹر اور کامیڈی کی دنیا ایک بڑے فنکار سے محروم ہو گئی ہے۔

Related posts

رانا ثنااللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم سے متعلق حالیہ بیان پر وضاحت

پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان سے افغانستان اسلحہ اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ اور خطے کے لیے ایک اہم اور تاریخی پیشرفت قرار