پروفیسر خورشید احمد 93سال کی عمر میں برطانیہ کے شہر لیسٹر میں انتقال کرگئے

مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی کے قریبی ساتھی جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر بزرگ سیاستدان سینیٹر۔ ر پروفیسر خورشید احمد 93سال کی عمر میں برطانیہ کے شہر لیسٹر میں انتقال کرگئے

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ،سیکرٹری جنرل امیر العظیم ۔نائب امرا لیاقت بلوچ میاں محمد اسلم ڈاکٹر اسامہ رضی ڈاکٹر عطاء الرحمٰن پروفیسر محمد ابراہیم ڈپٹی سیکرٹریز سید وقاص انجم جعفری خالد رحمن ،اظہر اقبال حسن ،عبد الحق ہاشمی ،عثمان فاروق شیخ سید فراست علی شاہ ممتاز حسین سہتو۔جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما راشد نسیم حافظ محمد ادریس امیر جماعت اسلامی پاکستان کے سیاسی مشیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔پروفیسر خورشید احمد جماعت اسلامی کے بزرگ اعلیٰ اوصاف کے حامل سیاسی رہنما عالمی معاشی دانشور اور کئی کتابوں کے مصنف اور کئی عالمی ادا روں کے سربراہ تھے جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا پروفیسر خورشید احمد کی ملی قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا