امریکی وفد سے ملاقات کا معاملہ، پی ٹی آئی کے دعوے پر ترجمان قومی اسمبلی کا بیان آگیا

امریکی ارکان کانگریس کے وفد سے پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی)  کے رہنماؤں کی ملاقات کے معاملے  پر  ترجمان قومی اسمبلی کا بیان  سامنے آگیا۔

ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہےکہ ہفتےکی رات اسپیکر قومی اسمبلی نےامریکی وفد کے اعزاز  میں عشائیہ دیا تھا۔

ترجمان کے مطابق  پرنسپل سیکرٹری ٹو اسپیکر، اسپیشل سیکرٹری آئی آر، ڈی جی پروٹوکول نے بیرسٹرگوہر اور ملک عامر ڈوگر کو  فون  کرکے انہیں عشائیے میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق  دونوں معزز  ارکان نے اسپیکر کی عشائیے میں شرکت کی دعوت قبول کی اور شرکت بھی کنفرم کی۔

 ترجمان کا کہنا ہےکہ دونوں ارکان نےکنفرم کرنےکے باوجود ملاقات اور عشائیے میں شرکت نہیں کی۔ یہ کہنا کہ انہیں دعوت ہی نہیں دی گئی حقائق کے برعکس ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر امریکی اراکین کانگریس کے عشائیے میں نہ بلائے جانے کے اپنے بیان پر قائم ہیں۔

 بیرسٹر گوہر کا کہنا ہےکہ انہیں اسپیکر  آفس سےکوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا، اسپیکر قومی اسمبلی نے انہیں کسی ایونٹ کی دعوت نہیں دی، نہ اسپیکر کے اسٹاف نے کوئی کال کی۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا