پاکستان کا دورہ کرنیوالے امریکی ارکان کانگریس نے عمران خان کا ذکر تک نہیں کیا: ایاز صادق

اسلام آباد:  اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہےکہ پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی ارکان کانگریس نے بانی پی ٹی آئی  عمران خان کا ذکر تک نہیں کیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےایاز صادق  نے بتایا کہ میں نے امریکی وفد سے ملاقات میں بیرسٹر گوہر  اور چیف وہپ عامر ڈوگر کو ڈنر پر بلایا تھا، پی ٹی آئی کے عاطف خان اور ڈاکٹر امجد کو نہیں بلایا تھا جس کا ثبوت موجود ہے، یہ موقع تھا کہ پی ٹی آئی رہنما امریکیوں سے بیٹھ کر بات کرتے جن سے وہ مدد مانگتے ہیں۔

ایاز صادق کے مطابق پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی ارکان کانگریس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ذکر تک نہیں کیا، تینوں امریکی ارکان کانگریس نے کہا کہ ان کا پاکستان کی اندرونی سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ ترکیہ نے غزہ کی صورت حال پرکانفرنس رکھی ہے، اس میں چند اسپیکرز کو بلایا گیا ہے، غزہ پر کانفرنس میں شرکت کروں گا اور پاکستان کا مؤقف پیش کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہم کشمیر کی بات کرتے ہیں ویسےہی فلسطین کی بات کررہے ہیں، فلسطین میں بچےاورعورتیں  شہید ہو رہے ہیں،مسلم امہ وہ کردار ادا نہ کرسکی جو کرنا چاہیے تھا۔

Related posts

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے اپنی 138 سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 5 کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار ٹن کارگو ہینڈل کیا

ایران سے سستا تیل اور گیس درآمد کرنے پر غور، عوام کو مزید ریلیف دینے کی کوشش جاری: وفاقی وزیر پیٹرولیم

بغیر قانونی طریقہ کار پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنا غیر قانونی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ