‘ آپ کو کس نے اندر بھیجا؟’بشریٰ بی بی کا جیل میں ملاقات کیلئے آئے وکلا سے سوال

راولپنڈی: اڈیالہ  جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور  ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے گزشتہ  روز  ہونے  والی  وکلا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق  بانی پی ٹی آئی  سے وکلا کی ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں۔ وکلا کے آتے ہی بشریٰ بی بی نے ایک ایک کرکے سب  سے  پوچھا کس کس کا نام لسٹ میں شامل تھا؟ بیرسٹر گوہر  اور  بیرسٹر سلمان صفدر  نے بتایا ان کا نام فہرست میں تھا۔

ذرائع کے مطابق  بشریٰ بی بی  نے فیصل چوہدری اور  علی عمران سے پوچھا، آپ کو کس نے اندر  بھیجا؟ ہمارے خاندان والوں کو  ملاقات کرنے نہیں دی جاتی آپ کو کیسے اجازت مل جاتی ہے؟

جیل افسر  نے  بشریٰ بی بی سے کہا کہ وکلا کی ملاقات کے بعد  آپ کی فیملی کی ملاقات ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی  نے  پارٹی قیادت کو  آپس کے اختلافات پبلک میں لانے سے روک دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فہرست  کے مطابق لوگوں کو نہیں ملنے دیتے لیکن جن  کو اجازت  ملتی ہے وہ آئیں تاکہ  رابطہ بحال رہے۔

ذرائع کے مطابق  بیرسٹرگوہر، بیرسٹرسلمان صفدر  اور  بیرسٹر  رائےسلمان کی بانی پی ٹی آئی سے 20 منٹ علیحدہ ملاقات بھی ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ  عمران خان کا کہنا تھا کہ  اسٹیبلشمنٹ  سے مذاکرات کا کسی کو نہیں کہا، علی امین گنڈا پور  اور  اعظم سواتی نےکہا کہ  وہ بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  بیرسٹر گوہر  سے بانی پی ٹی آئی نے مائنز  اینڈ منرلز  بل پر بھی گفتگو کی اور اس کے حوالے سے بیرسٹر گوہر کو خصوصی ہدایات دیں۔

Related posts

رانا ثنااللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم سے متعلق حالیہ بیان پر وضاحت

پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان سے افغانستان اسلحہ اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ اور خطے کے لیے ایک اہم اور تاریخی پیشرفت قرار