بیرسٹرسیف نے عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ سے بات نہ بننےکی وجوہات بتائیں، ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالا جیل میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹرمحمد علی سیف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

 چند روز قبل مشیراطلاعات کے پی بیرسٹر محمد علی سیف کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت پر اب تک کی پیش رفت پرگفتگو ہوئی اور بیرسٹرسیف نے بانی پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ سےبات نہ بننےکی وجوہات بتائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کیلئے وفاقی حکومت کے ساتھ بیٹھک ضروری ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ ملاقات میں بیرسٹرسیف پر سوشل میڈیا پر پارٹی رہنماؤں کے اعتراضات بھی زیربحث آئے تاہم عمران خان نے بیرسٹرسیف پراعتماد کا اظہار کیا اور کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹرسیف اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات میں دہشتگردی اور افغانستان کےساتھ بات چیت پر گفتگو ہوئی اور عمران خان نے امن و امان کےحوالے سے افغانستان سے مذاکرات ناگزیر قراردیے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا