توقع ہے برطانیہ پاکستان ہائی کمیشن کی سکیورٹی کو یقینی بنائے گا: پاکستانی ہائی کمشنر

لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہےکہ توقع ہے حکومت برطانیہ پاکستان ہائی کمیشن کی سکیورٹی کو یقینی بنائے گی۔

ایک بیان میں ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ احتجاج کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے مثبت رویے پر فخر ہے، بھارت کے مختلف ممالک میں ہوئی وارداتوں میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، اگر ہمیں ہدف بنایا گیا تو مناسب جواب دیں گے۔

لندن میں پاکستانی ہائی کیمشن کے باہر بھارتی شہریوں کی جانب سے ہونے والے احتجاج پر انہوں نے مزید کہا کہ توقع ہے حکومت برطانیہ پاکستان ہائی کمیشن کی سکیورٹی کو یقینی بنائے گی۔

دوسری جانب برطانوی وزارت خارجہ کے عہدیدار ہمیش فاکنر نے  برطانیہ میں پاکستانی اور بھارتی کمیونیٹیز سے پاک بھارت کشیدگی پر تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

 پارلیمنٹ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانیہ کا دیرینہ مؤقف ہے کہ بھارت اور پاکستان کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نکالنے کے ذمہ دار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جمعے کو ہائی کمیشن کے باہر پرتشدد اور بے ہنگم احتجاج کیا گیا، جس میں برطانوی ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان شامل تھے، جو پاکستان مخالف اور مسلم مخالف نعرے لگا رہے تھے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا