مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن گرینڈ الائنس میں شامل ہونے سے انکار کردیا

پشاور: جمعیت علماء اسلام  (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کےگرینڈ الائنس میں شامل ہونے سے انکار کردیا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ مقامی سیاست سے متعلق مولانا فضل الرحمان کےکچھ خدشات تھے، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمان کوخدشات دور کرنےکی یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی۔

شیخ وقاص اکرم کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پہلے پارٹی سے مشاورت کے لیے وقت مانگا اور  پھر انکار کردیا۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ  انتخابی اتحاد جب ہوتے ہیں تو کچھ لے دے ہوتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ معدنیات کے بل کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیان آچکا ہے، معدنیات بل پر پہلے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کو بریفنگ دیں گے، بانی پی ٹی آئی کی مرضی ہوگی تو بل پاس ہوگا ورنہ نہیں ہوگا، معدنیات بل کے حوالے سے پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں ہے۔  

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا